پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب کی 24مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کیخلاف اسلام آباد، پشاور، اٹک، راولپنڈی اور دیگر مقامات پر مقدمات درج ہیں ،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کوتمام مقدمات میں راہداری اور حفاظتی ضمانت دیدی ہے ۔چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کیس کی سماعت کی ۔
