پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا ہوگیا

پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) نگران حکومت نے جاتے جاتے پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافہ کیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 37 مہنگا ہوگیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے62 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287روپے 33 پیسے ہوگئی۔قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں