استحکام پاکستان پارٹی میں آزاداراکین کی شمولیت شروع، چار اراکین کی شرکت، علیم خان مزید امیدواروں کی شمولیت کیلئے پرامید

استحکام پاکستان پارٹی میں آزاداراکین کی شمولیت شروع، چار اراکین کی شرکت، علیم خان مزید امیدواروں کی شمولیت کیلئے پرامید


لاہور (لیڈی رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی میں بھی آزاد اراکین کی شمولیت شروع ہو گئی اور نومنتخب چارآزاد ارکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاجبکہ پارٹی صدر علیم خان مزید ممبران کی بھی شمولیت کیلئے پرامید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چار نو منتخب آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ چلنے کا عہد کیا،ان اراکین میں پی پی 284 تونسہ سے طاہر قیصرانی، پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ، پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی 91 بھکر سے غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔ اس موقع پر علیم خان کاکہناتھاکہغریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا، 10 سے 15 اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں، جو چند روز میں آئی پی پی میں شامل ہو جائیں گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں