اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے امیدوار کی حلف کی خلاف ورزی کا معاملہ اللہ پر چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہاہے کہ ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کو مسلم لیگ ن کی جھولی میں ڈالا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اپنی تمام نشستیں قانونی، عدالتی یا احتجاج سے حاصل کریں،ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے عدم استحکام ہو، ہم پارلیمان اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرتے رہیں گے، ایوان میں عوامی مفاد میں فیصلے ہوں گے تو حمایت کریں گے، حلف اس لیے تھا کہ آزاد امیدوار ساتھ رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ امیدوار کی حلف کی خلاف ورزی کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں، ہمارے پاس قانونی کارروائی کا اختیار اس لیے نہیں کہ یہ آزاد منتخب ہوئے ہیں۔
