فیصل آباد (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری نے وزارت اعلیٰ کیلئے نامزدگی کے بعد مریم نواز کے عزائم ظاہر کردیئے اور کہاکہ مریم نواز سوشل سروسز، خواتین، بچوں اور امن و امان پر توجہ دیں گی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق طلال چوہدری کا کہناتھاکہ چیف آرگنائزر مریم نواز سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتیں، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، 9مئی یا دیگر جرائم سیاستدان ہونے کی بنیاد پر معاف ہوں تو یہ ناممکن ہے، مریم نواز سوشل سروسز، خواتین، بچوں اور امن و امان پر توجہ دیں گی۔ ان کاکہناتھاکہ پہلے بھی ن لیگ کے دور میں ہیلتھ کارڈ، ایجوکیشن ریفارمز، یوتھ پروگرام تمام مریم نواز کی قیادت میں بنائے گئے تھے۔
