عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پنجاب حکومت اور ایف آئی اے نے سماعت کے دوران جواب جمع کروایا جس میں ایف آئی اے نے عدالت کو مطلع کیا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور استدعا کی کہ درخواست گزار کی درخواست کو خارج کیا جائے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں