پی ایس ایل سیزن 9،سرفرازکی علیحدگی کے بعد رئیلی رسوو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

پی ایس ایل سیزن 9،سرفرازکی علیحدگی کے بعد رئیلی رسوو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)سرفرا ز احمد کے کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کی جگہ رئیلی روسو و کو پی ایس ایل سیزن 9میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان سے مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رئیلی رسوو کو کپتان اور سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نائب کپتان مقرر کیا گیاہے ،پاکستان سپر لیگ سیزن 9کا آغاز 17فروری سے لاہور میں ہونے جارہاہے جہاں پہلا میچ دو مرتبہ چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کا میچ 2016اور 2018میں ٹورنامنٹ جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہو گا ۔سپر لیگ کراچی ، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں