لاہور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن نے پارٹی کی چیف آرگنائزرمریم نواز کی این اے 119کی خالی ہونیوالی نشست پر خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستانی ٹائم کے لیگی ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلی پنجاب نامزدگی کے بعد اب وہ این اے 119 کی نشست چھوڑ دیں گی۔ مریم نواز لاہور سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 رکھیں گی۔ مریم نواز کی جیتی ہوئی نشست پر لیگی رہنما سعد رفیق کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
