انتخابی نتائج کا معاملہ، عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

انتخابی نتائج کا معاملہ، عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

پشاور (وقائع نگار خصوصی ) انتخابی نتائج میں مبینہ ردو بدل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی (ا ے این پی) نے احتجاجی تحریک شروع کرنے ک اعلان کردیا۔ پارٹی ترجمان کاکہناتھاکہ انتخابی نتائج میں ردو بدل کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 20 فروری کو ضلع صوابی سے ہو گا، مظاہرے میں صوبائی و مرکزی قیادت، امیدواران اور کارکنان شریک ہوں گے جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ چارسدہ میں 23 فروری کو کیا جائے گا۔ اے این پی ترجمان کے مطابق صوابی اور چارسدہ کے بعد پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں