لاہور(وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے لیے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
چوہدری شجاعت حسین کے گھر ہونے والے اجلاس کے بعد سیاسی قائدین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد اور قیادت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسا میں نے پہلے کہا تھا کہ ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے تو ا?ج بھی وہی کہہ رہا ہوں، نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ا?ئیں اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال کر ملک کو مسائل سے نکالیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ا?زاد امیدواروں کی تعداد 140 ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں تو مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا۔
