اسلام آباد(نیوز رپورٹر) ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے وفاق میں ا?ئندہ مخلوط حکومت بنانے اور وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر سیاسی رہنماو¿ں کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر سندھ، علیم خان سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ حکومت سازی پر بات کی گئی۔ جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے وفاق میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ا?صف علی زرداری نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک کو مسائل سے نکالیں گے، ہمارا معاشی اور دفاعی ایجنڈا مشترکہ ہونا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر مصالحت کو اپنانا چاہیے جس میں پی ٹی ا?ئی بھی شریک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’سب ملکر حکومت بنائیں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، ہماری مخالفتیں صرف الیکشن کی حد تک تھیں، آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک کو سنبھال سکتے ہیں، یہ فیصلہ ملک، جمہوریت کیلیے بہتر ہوگا۔ زرداری نے ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ بھی لگایا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اکھٹے ہونے کا مقصد قوم کو بتانا ہے سیاسی مخالفت کا مرحلہ ختم ہوچکا، ہماری اب جنگ ملک کے چلینجز کو حل کرنے کیلیے ہے، پاکستان کا پہلا چلینج معیشت ہے، جسے ہم کو پاو¿ں پر کھڑا کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ قیادت جب اکھٹی ہو اور اختلافات بھلا دے تو پھر قومیں ترقی کرتی ہیں، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلیے جنگ لڑنی ہے، ا?ئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام آیا ہے‘۔
