9 مئی واقعات،12مقدمات میں میں عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم آگیا

9 مئی واقعات،12مقدمات میں میں عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم آگیا

راولپنڈی(عدالتی رپورٹر )انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے9 مئی واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران خان اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے نامزد 498ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کا آغازکیا، کیس کی سماعت کے دوران وکیل بانی پی ٹی آئی نے 12مقدمات میں عدالت سے ضمانت کی درخواست کی کہ ان کے موکل کی ضمانت دی جائے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا کو مسترد کر تے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلی گئیں اور عدالت نے حکم دیا کہ وہ اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب یا سزا نہیں کاٹ رہے تو رہاکیاجائے۔ سماعت کے دوران اے ٹی سی پراسیکوٹر نے عدالت سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت کی جانب سے ان کی یہ استدعا مسترد کردی اور ریکارڈ کے مطابق ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں