اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 60نشستوں کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور پارٹی ترجمان رئوو ف حسن نے کہاہے کہ پوری قوم نے دیکھا کہ کیا سے کیا ہوا، ہم نے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں رئووف حسن کاکہناتھاکہ ان کی جماعت سے 60 نشستیں چھینی گئی ہیں،ٹریبونلز اور عدالتوں میں جائيں گے، ابھی دیکھنا ہوگا اور وہ متعلقہ جماعتیں یا عدالت دیکھے گی کہ اتنی زیادہ نشستوں کے فیصلوں تک حکومت کی تشکیل روکی جاسکے گی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیے گئے، 60 کے قریب سیٹیں ہماری ہیں، ہم واپس لیں گے، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے، ٹریبونل جلد فیصلہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں لیکن ہم منڈی لگانے والی پارٹی نہیں۔
