لاہور (سٹا ف رپورٹر) صوبائی دارلحکومت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آئی پی پی کے عون چودھری کے ہاتھوں شکست کھانا پڑ گئی۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔یادرہےکہ ابتدائی نتائج کے مطابق سلمان اکرم راجہ آگے تھے اور ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہیں ریٹرننگ افسر نے اپنے کمرے سے نکال دیا تھا جس کے بعد نتائج بدلے گئے۔
