نوازشریف بالآخریاسمین راشد کے خلاف ایک حلقے سے کامیاب ہوگئے

نوازشریف بالآخریاسمین راشد کے خلاف ایک حلقے سے کامیاب ہوگئے

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بالآخر جیل میں بند پی ٹی آئی کی  حمایت یافتہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف ایک حلقے سے کامیاب ہوگئے ۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 130سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے، انہیں55981 ووٹوں کی برتری ملی ۔ یادرہے کہ اس حلقے کا ریٹرننگ افسر مبینہ طورپر بیمار پڑگیا تھا اور اطلاعات کے مطابق ان کی جگہ نئے ریٹرننگ افسر نے ذمہ داریاں ملنے کے بعد نتیجہ جاری کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں