لاہور (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں اور اب وزارت عظمیٰ کا مزہ بھی چکھ چکے ہیں، تازہ انتخابات میں وہ صوبائی اور وفاق کی دو نشستیں بچانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لے کر 48 ہزار 486 ووٹ لینے والے افضال عظیم پاہٹ پر بازی لے گئے، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے 38 ہزار 642 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
