نوازشریف کی مل کر حکومت بنانے کی دعوت لیکن اب تک مسلم لیگ ن کتنی نشستیں جیت پائی؟ ہوشرباتفصیلات منظرعام پر

نوازشریف کی مل کر حکومت بنانے کی دعوت لیکن اب تک مسلم لیگ ن کتنی نشستیں جیت پائی؟ ہوشرباتفصیلات منظرعام پر

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے الیکشن کے بعد پہلی تقریر میں دیگر جماعتوں اورآزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کردیا لیکن غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اب تک قومی اسمبلی کی 47نشستیں جیت پائی ہے جو دیگر جماعتوں سے زائد ہے البتہ آزادامیدواروں(جن میں اکثریت تحریک انصاف کے آزادامیدواروں کی ہے ) کی تعداد 61ہوچکی ہے ۔ قومی اسمبلی کے اب تک سامنے آنیوالے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نشستوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہیں ، سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن پہلے نمبر پر ہے ، اس کے بعد پیپلزپارٹی ، پھر ایم کیوایم ، اس کے بعد مکمل آزاد ، پھر جے یوآئی کے امیدوارہیں، ان کے علاوہ اب تک دیگر کئی جماعتوں کے ایک ایک امیدوار کی کامیابی ہوئی ہے جبکہ 100کے لگ بھگ نشستوں کے نتائج باقی ہیں۔قومی اسمبلی کی مجموعی طورپر 266نشستیں ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 134اراکین کی حمایت ضروری ہوگی ۔ جیتنے والی معروف شخصیات میں گوہرعلی خان، طارق فضل چوہدری،آصف علی زرداری، خورشید شاہ، حنیف عباسی، احسن اقبال، عمرایوب خان، اسد قیصر، علی محمد، شاندانہ گلزار خان، شہریارآفریدی ، داوڑ خان کنڈی، علی امین گنڈا پور، خرم دستگیر، حمزہ شہباز، مریم نواز، ایازصادق، شہبازشریف، عطا تارڑ، نوازشریف، ثنااللہ مستی خیل، شیخ وقاص اکرم ، لطیف کھوسہ، زین قریشی ، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں