نئی مثال قائم ، ثمر بلور الیکشن میں شکست کے بعد مخالف امیدوار کو کامیابی پرمبارکباد دینے پہنچ گئیں

نئی مثال قائم ، ثمر بلور الیکشن میں شکست کے بعد مخالف امیدوار کو کامیابی پرمبارکباد دینے پہنچ گئیں

پشاور(سٹاف رپورٹر) الیکشن کے موقع پر مختلف جماعتوں کے کارکنان بھی برداشت کا مظاہرہ نہیں کرتے لیکن ثمر بلور ہارنے کے بعد جیتنے والے مخالف امیدوار کو مبارکباد دینے پہنچ گئیں اور یوں ایک نئی مثال قائم کردی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی رہنما اور پی کے 83 پر امیدوار ثمر بلور الیکشن میں شکست کے بعدپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار کو مبارکباد دینے پہنچیں،اور خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی ، ثمر بلور نے اپنے حریف مینا خان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں