مانسہرہ(بیورو رپورٹ)عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز کے حلقہ انتخاب این اے 15مانسہرہ سے بھی ن لیگ کے لئے پہلا پریشان کن نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان ٹائم“کے مطابق این اے15کے پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 56 میں سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان 148 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاںنواز شریف 100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔اس سے پہلے ساہیوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141 سے پہلا نتیجہ آ یا تھا جہاں پولنگ سٹیشن نمبر 262 میں گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا عامر شہزاد طاہر 229 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کے پیر عمران شاہ نے 255 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری طرف این اے 155 میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرخان ترین 132 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں،دوسرے نمبر پر امیدوار لیگی امیدوارصدیق خان بلوچ ہیں جن کو 98 ووٹ ملے ہیں، تیسرے نمبر پر راو¿ قاسم انور ہیں جن کو 15 ووٹ ملے ہیں۔دیگر پولنگ سٹیشنز پرووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔
