عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی پہلی شکایت درج

عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی پہلی شکایت درج

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)عام انتخابات 2024 سے ایک روز قبل پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج ہو گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 31 گجرات کے امیدوار مدثر رضا نے الیکشن کمیشن پاکستان کے پاس پری پول دھاندلی کی شکایت درج کرا دی۔مدثر رضا نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں اور بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس بھی تیار کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی بیلٹ باکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں