شیخ رشید تحریک انصاف کے ٹکٹ بیچنے کے بیان پر ڈٹ گئے

شیخ رشید تحریک انصاف کے ٹکٹ بیچنے کے بیان پر ڈٹ گئے

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید تحریک انصاف کے ٹکٹ بیچنے کے بیان پر ڈٹ گئے اور کہاہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے تین کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔ اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہوئی وہ دوسری جانب قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں