کوئٹہ (وقائع نگار خصوصی)بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی اور پیپلزپارٹی اور اے این پی نے دوقومی اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی جس کا باضابطہ اعلان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر ثنا اللہ کاکڑ اور اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس میںکیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 ،این اے263 ،پی بی 50 اور پی بی 51 شامل ہے جہا ں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ۔ صوبائی صدر پیپلزپارٹی ثنا اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ اے این پی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،کوشش ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کریں۔ اصغر اچکزئی نے کہا کہ اللہ نے کامیابی دی تو مشترکہ طور پر چلیں گئے۔
