کراچی(نمائند ہ خصوصی ) میرپورخاص سے سابق رکن سندھ اسمبلی وصوبائی اسمبلی ک حلقہ پی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ پرسمن گوٹھ بائی پاس کے مقام پرفائرنگ کے دوران زخمی ہو گئے جس الیکشن کمیشن نے نوٹس بھی لے لیا جبکہ بلاول نے بھی فائرنگ پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ پاکستا ن ٹائم کے مطابق سیدذوالفقارعلی شاہ انتخابی مہم سے واپسی پر این اے 211 کے امیدوارکی رہائش گاہ جاتے ہوئے نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا، انکی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی ہدایت کی ۔
