مقتول صحافی ارشد شریف کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈعدالت نے مانگ لیا

مقتول صحافی ارشد شریف کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈعدالت نے مانگ لیا

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر )بیرون ملک قتل ہونیوالے پاکستانی صحافی ارشد شریف شہید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہاگیا ہے کہ ٹوئٹ، انٹرویو یا بیان کے تناظر میں درج کئے گئے تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کریں، تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کر لئے، کیس کی آئندہ سماعت 14 فروری کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں