نواز اور شہباز شریف ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ رہے، مریم نواز

نواز اور شہباز شریف ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ رہے، مریم نواز

مری (وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں برف میں پھنسے افراد مدد کے لیے پکارتے رہے مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی بے حسی نہیں بھولتی، الیکشن میں ا±س حکمران سے جواب مانگنا کہ جب لوگ مر رہے تھے تو کہاں تھا؟رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر سے دس منٹ کا راستہ تھا مگر کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز اور شہباز شریف ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں