سرکاری ملازمین کو قرض فراہمی میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف

سرکاری ملازمین کو قرض فراہمی میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف

اسلام آباد(وقائع نگار)آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کو قرض فراہمی میں قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی سامنے آئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آڈیٹر جنرل کو لکھے گئے خط میں سرکاری ملازمین کو قرض دینے میں میرٹ کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آڈیٹر جنرل نے تحقیق میں موجودہ نظام میں خامیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، صدر مملکت نے خط میں شفافیت، میرٹ یقینی بنانے کےلیے قرضوں کے موجودہ نظام کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ قرض کے لیے 2 الگ الگ فہرستیں ’باقاعدہ‘ اور ’ترجیحی‘ مرتب کی جا رہی ہیں، لگتا ہے اس بات کا کوئی معیار نہیں کہ کس ملازم کو کب، کیوں، کیسے’باقاعدہ فہرست‘ سے’ترجیحی‘ فہرست میں منتقل کرنا ہے۔قرض فراہمی میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا معاملہ مختلف سرکاری افسران، اداروں کی دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران سامنے آیا تھا، شکایت کنندگان نے ترجیحی سلوک اور میرٹ کی خلاف ورزی کے واقعات رپورٹ کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں