عام انتخابات2024 ، پنجاب میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع

عام انتخابات2024 ، پنجاب میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع

لاہور(وقائع نگار)8فروری کو ہونے والے انتخابات کو پر امن بنانے الیکشن والے دن سیکیورٹی کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ منڈی بہاالدین اور چکوال میں کل تک فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔ اسی طرح جہلم سر گودھا اور دیگر اضلاع میں کل فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں ، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں