لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف بطور وزیراعظم ہی دنیا سے جانا چاہتے ہیں ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئین سے آرٹیکل 63-64کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ۔
لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں نے خیبر پختونخواہ کو قرض فری صوبہ بنایا تھا ،ہم اقتدار میں آئینگے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دینگے ،ہمارے حکمران بھارت سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
