اسلام آ باد (فارن ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں ہونے والی قرعہ اندازی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈینٹسٹ محمد اسحاق کی لاٹری نکل آئی، 40 سالہ ڈینٹسٹ نے 50 ہزار درہم یعنی تقریباً38 لاکھ روپےکا انعام جیتا۔ محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ میں دینے میں یقین رکھتا ہوں اور اب جب کہ مجھے یہ رقم کہیں سے ملی ہے یہ میری نیک نیتی اور فرض ہے کہ میں اسے دوسروں کے ساتھ بانٹوں۔ انہوں نے انعامی رقم اپنی بیوی، بچوں اور عملے میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
