لاہور(وقائع نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی ہو گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکن نے کہا شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہوتا ہے۔وائرل ویڈیو میں شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکنوں کے سامنے اسے دھکے دیے اور تھپڑ بھی دے مارا، ویڈیو میں کارکن کو وہاں سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
