سندھ پریمیئر لیگ، افتخار احمد نے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

سندھ پریمیئر لیگ، افتخار احمد نے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

کراچی (سپورٹس ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ(ایس پی ایل)میں افتخار احمد نے بدتمیزی پر اسد شفیق سےمعافی مانگ لی۔ ٹورنامنٹ کے دوران کراچی غازیز اور لاڑکانہ چیلنجرز کے درمیان میچ کے دوران آئوٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا تاہم کراچی کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد نے میچ میں اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے رویے پرمعذرت بھی کی اور کہاکہ اسد شفیق کا احترام کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں