توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ہم اسی ہفتے ہائیکورٹ جارہے ہیں، جہاں ہم فیصلے کی معطلی کیلئے اپیل فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ہم اسی ہفتے ہائیکورٹ جارہے ہیں، جہاں ہم فیصلے کی معطلی کیلئے اپیل فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹرگوہر نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف فیصلے پر کہا ہے کہ جس طرح ٹرائل کو چلایا گیا یہ بالکل غیر آئینی اور غیر قانونی تھا، کیونکہ ہمیں حق دفاع نہیں دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نیب قوانین کے مطابق 6 ماہ میں ٹرائل کو مکمل کرنا ہوتا ہے، جسے عدالت نے ایک ماہ میں مکمل کر لیا۔ ہمیں جراح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے نہیں کیس کیلئے جا رہی تھیں، ہمیں گواہ بھی پیش کرنے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جتنے بھی تحفے آئے تھے وہ وزیراعظم کیلئے تھے، ان میں بشریٰ بی بی کانام نہیں بلکہ کسی تحفے کی ایک رسید میں بشریٰ بی بی کے نام تک نہیں تھا۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ہم اسی ہفتے ہائیکورٹ جارہے ہیں، جہاں ہم فیصلے کی معطلی کیلئے اپیل فائل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں