مولانا فضل الرحمان نے اقتدار میں آ کر انسانیت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے سخت احتساب کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے اقتدار میں آ کر انسانیت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے سخت احتساب کا اعلان کردیا

لاڑکانہ (سٹاف رپورٹر) سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے اقتدار میں آ کر انسانیت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے سخت احتساب کا اعلان کردیااور کہا ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منصب اور حلف کا تقاضا ہے کہ حکمران عوام کی خدمت کریں، سیاستدان الیکشن کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کا وعدہ بھول جاتے ہیں، ہمیں خیبرپختونخوا میں حکومت ملی تو جانوروں اور درختوں کیلئے بھی قانون سازی کی، چاہے عوام ہو یا سیاست دان کوئی بھی ابھی تک ذمہ داری نہیں نبھا رہا، ہمارے ملک میں ڈاکو طاقتور اور پولیس کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر انسانیت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا سخت احتساب کریں گے، معیشت کی بہتری کے نعرے ضرور لگائے گئے لیکن ہم پیچھے گئے ہیں، غلط فیصلے کبھی بہتر نتائج نہیں دے سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں