لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 میں معروف تاجرحافظ سجاد کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی شاندار ریلی نکالی گئی جو وفاقی کالونی میں اختتام پذیر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ سجاد کی قیادت میں مولانا شوکت علی روڈ جوہر ٹاؤن سے شروع ہونے والی ریلی جوہر ٹاؤن سے ہوتے ہوئے وفاقی کالونی میں جلسے کی صورت میں اختتام پذیر ہوئی

جہاں جلسے کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کے امیدوارعمر سہیل ضیاء بٹ تھے ۔ جلسے میں نوجوانوں اوربزرگوں کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں جن کا جوش وولولہ دیدنی تھی ۔

اس موقع پر عمر سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ وہ اقتدار میں آکر میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیںاورقوم کو پہلے بھی نوازشریف نے اندھیروں سے نکالا تھا، اب بھی ترقی کی راہ پر ڈالیں گے ۔
