عمران خان کا انکار لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار شیرکا راستہ روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوگیا

عمران خان کا انکار لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار شیرکا راستہ روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بلاول کی مدد نہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے لیکن پی ٹی آئی کے سینیٹر اور این اے 194 سے پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں سیف اللہ ابڑو نے ملاقات کی جس دوران انتخابات کی گہما گہمی کے درمیان میں یہ نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں