کراچی (وقائع نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلیم عادل شیخ نےجیل ایڈز کے مریضوں کی وارڈ میں رکھے جانے کا دعویٰ کردیااور کہا کہ ہم ملک کے قانون، نظام اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماحلیم عادل شیخ کو انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے پیش کیاگیا ، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ انہیں مجھے ایڈز کے مریضوں والے وارڈ میں بند رکھا ہوا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق جیل میں جو سہولت فراہم کرنی چاہیے وہ نہیں دی جارہی، میرے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل میں ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
