اسد قیصر نے بھی عمران خان کیساتھ کھڑے رہنے کا قرآن پاک پر حلف لے لیا

اسد قیصر نے بھی عمران خان کیساتھ کھڑے رہنے کا قرآن پاک پر حلف لے لیا

پشاور (سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیساتھ کھڑے رہنے کا قرآن پاک پر حلف لے لیا اور کہا کہ 29 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں قرآن پر حلف لینا عجیب لگتا ہے۔ سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہوں گا،پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابات کے بعد بھی وفادار رہیں گے۔ یادرہے کہ سابق سپیکر اسد قیصر کے پرویز خٹک کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رہے ہیں اور الیکشن کے بعد پارٹی چھوڑنے کی زیرگردش خبروں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں