اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔
