مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 35جموں ٹو سے دوبارہ گنتی پر تحریک انصاف کی نشست کھوگئی اور مسلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجر کو سینکڑوں ووٹوں سے فاتح قرار دیدیاگیا،الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے تعینات ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے بعد نتائج جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 35جموں 2سے نامزد امیدوار چوہدری محمد اسماعیل گجر نے عام انتخابات 2021کے نتائج کو آزاد جموں و کشمیر الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا ، الیکشن کے دو سال اور پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد جب یہ انتخابی حلقہ دوبارہ گنتی کے لئے کھولا گیا تو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 35جموں 2کی نشست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ۔ الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدوار نے 19670ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 18817ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے،مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر کو 853ووٹوں سے برتری حاصل ہو گئی اور ریٹرننگ آفیسر کے جاری کئے گئے۔
