الیکشن مہم جاری، چوہدری نثار علی خان نے مخالفین بارے کوئی بات نہ کرنے کا اعلان کردیا

الیکشن مہم جاری، چوہدری نثار علی خان نے مخالفین بارے کوئی بات نہ کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53،این اے54،پی پی10 سے آزادامیدوارسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن لڑرہا ہوں،مخالفین بارے کوئی بات نہیںکرئوںگا،انشا اللہ جیت کر علاقے کی خدمت کاسلسلہ پہلے سے بھی بڑھ کرجاری رکھوں گا ، ہمارے قافلے میں شامل ہونے والوں کو کبھی شرمندگی نہیں ہوگی ۔ چیئرمین یونین کونسل رنیال راجہ ساجدحمید کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری نثارنے کہا کہ رنیال و اردگردکے علاقوں میں جو کام رہ گئے ہیں انشا اللہ کامیاب ہوکر وہ بھی ترجیحی بنیادوں پر کرائوں گا،اس موقع پر انہوں نے سید تنویرشاہ کو خوش آمدیدکہا انہوں نے کہاکہ ہمارے قافلے میں شامل ہونیوالوں کو کبھی شرمندگی نہیں ہوگی،یوسی رنیال زندہ باد،جلسے سے صوبائی اسمبلی پی پی12کے امیدوار ذیشان بٹ ،چیئرمین یوسی رنیال راجہ ساجد حمیدنے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں