شکارپور(کرائم رپورٹر) پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنمامولانا عبدالحمید کوڈرائیور سمیت بازیاب کرالیا گیا،انہیں ایک ہفتہ قبل اغوا کیاگیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کچھ مشکوک افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا تھاجنکی نشاندہی پرگھڑی تیغوں میں کارروائی کی جہاں مغویوں کو رکھاگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مولانا کونامعلوم فون کال کرنیوالے شخص نے اپنے اوپرظلم کی داستان سنا کررستم کے کچے والی چمن چوکی کے قریب بلایاتھاجہاں سے ڈاکوئوں نے انہیںاغوا کیا تھا۔
