ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بھی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے ورکرز کنونشن میں جانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ مسلم لیگ میں تھا اور لیگی ہی رہوں گا،لیکن چھاپے کے بعد اب میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں بھی جائوں گا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق انہوں نے سوال اٹھایا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جائوں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔
