ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں،بیرسٹر سیف

ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں،بیرسٹر سیف

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ شیر کو مارنے کیلئے تیر کی ضرورت نہیں یہ تو بلے سے بھی مارا جا سکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ”میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک آزمائشی دور سے گزر رہی ہے، انتخابی مہم کے دوران کسی سے بھی انتخابی اور سیاسی اتحاد کا کوئی چانس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارےپاس بلے کا انتخابی نشان بھی نہیں، پی ٹی آئی کے سارے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم بطور سیاسی جماعت الیکشن میں ہوتےتو تمام سیاسی جماعتیں ہم پر تنقید کر رہی ہوتیں۔انکا کہنا تھا کہ شیر کو مارنے کیلئے تیر کی ضرورت نہیں یہ تو بلے سے بھی مارا جا سکتا ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں