مراد سعید کے جعلی دستخط کرنیوالے ملزمان کو ریٹرننگ افسر نے گرفتارکروادیا

مراد سعید کے جعلی دستخط کرنیوالے ملزمان کو ریٹرننگ افسر نے گرفتارکروادیا

پشاور(عدالتی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر جعلی دستخط ہونے پر ریٹرننگ افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا گیا جس پر دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا، ملزمان کو مقامی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ ریٹرنگ افیسر این اے4 کی طرف سے درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم مراد سعید ولد سعداللہ خان ساکن کبل جو پہلے سے ملزم اشتہاری ہے، اس کی جانب سے این اے 4 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جس میں ان کا تجویز کنندہ حمید خان ولد عمران خان ساکن کوزہ بانڈی اور تائید کنندہ عمران خان ولد تاج محمد ساکن کوزہ بانڈئی نے کاغذات نامزگی پر مراد سعید کے جعلی دستخط کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں