راولپنڈی (عدالتی رپورٹر) سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رشتہ داروں سے ملاقات نہ کروانے پر جیل حکام مشکل میں پھنس گئے اور مقامی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نےنوٹس میں کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کیوں نہ کرائی جاسکی ؟ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو 26 جنوری کو جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دیا، ساتھ ہیشیخ رشید احمد کی بیماری پر کسی بھی سرکاری ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ بھی کرانے کا حکم دیا گیا۔ دوران سماعت، سرکاری پراسیکیوٹر پیش ہوئے اور نہ ہی پولیس ریکارڈ لائی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
