کراچی (بزنس ڈیسک) بد ھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 511 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیاگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہےآج بھی کاروبار کے آغاز پرپاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیااور انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 34 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر پہنچ گیا۔
