لاہور (فارن ڈیسک)عالمی مالیاتی جریدے نے سیاسی مخالفین کے مقابلے میں مسلم لیگ ن نواز شریف کی معاشی کارکردگی کو بہتر قرار دے دیا گیا لیکن الیکشن کے بعد بننے والی حکومت کو بھی مشکل اور غیرمقبول فیصلے کرنے پڑیں گے ۔ بلوم برگ کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، معاشی مشکلات میں نواز شریف نے پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بہتر کارکردگی دکھائی، 1990 سے اب تک سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول سیاستدان ہیں لیکن جیل میں ہیں، نواز شریف 8 فروری کو اقتدار کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آنے والی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیوں کو اختیار کرنا پڑ سکتا ہے، سبسڈیز کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے اور یوں انتخابات جیتنے والی کسی جماعت کے لیے آگے کا سفر آسان نہیں ہو گا، مہنگائی ریکارڈ بلندی پر ہے اور بے روزگاری بڑھ چکی ہے۔
