عمران خان نے انتخابی مہم کیلئے باہر نہ نکلنے والے پی ٹی آئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس لینے کا اعلان کردیا

عمران خان نے انتخابی مہم کیلئے باہر نہ نکلنے والے پی ٹی آئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس لینے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (عدالتی رپورٹر) اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے انتخابی مہم کیلئے باہر نہ نکلنے والے پی ٹی آئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس لینے کا اعلان کردیااور کہا ہے کہ ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پرامن انتخابی مہم کے لیے باہر نکلیں، جو امیدوار انتخابی مہم کے لیے باہر نہ نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کردیے جائیں گے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی، میرا اور نواز شریف کا معاملہ الگ ہے، نواز شریف اور مریم نااہل ہوئے تھے ، ان کے جلسوں میں کوئی نہیں آرہا ،ڈر ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ نہ جائیں کیوں کہ اکتوبر میں بھی یہ الیکشن سے بھاگے تھے، آٹھ فروری کو ہر صورت الیکشن ہونے چاہیئں۔ عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی جیل میں رہ چکا ہے وہ سمجھتا ہے کہ میرے خلاف سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کروا رہی ہے، چوہدری نثار 50 سال پرانا دوست ہے ، چوہدری نثار پھر چوہدری نثار ہے اگر وہ ہمارے ساتھ الحاق کی بات کرے گا تو ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں