مرغی کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر ’ریورس گیئر‘ لگ گیا

مرغی کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر ’ریورس گیئر‘ لگ گیا

لاہور(بزنس ڈیسک ) مرغی کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر ’ریورس گیئر‘ لگ گیا، آج پانچ روپے تک قیمت کم ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز بھی سات روپے فی کلوگرام قیمت میں کمی آئی تھی ، حالیہ کمی کے بعد مرغی کا گوشت 612 روپے کلو ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 406 روپے جبکہ پرچون ریٹ 422 روپے مقرر ہوا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے کمی سے گوشت 612 روپے کلو ہو گیا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 412 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں