نارووال(نامہ نگار)عام انتخابات کےلیے صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف سے وابستہ 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن سے دستبردار ہونے والوں میں پی پی 56 سے عارف خان ، پی پی 57 سے سجاد مہیس، پی پی 58 سے افضال مہیس اور قاسم خان جلالی شامل ہیں، ان کاکہناتھاکہ وہ الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، یہ فیصلہ میرٹ پر آنے کے باوجود پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر کیا ہے۔
